مبشر علی زیدی جدید اُردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ تحریر میں سلاست اور لہجے میں شائستگی مبشر علی زیدی کا خاصا ہے. آپ نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ روزنامہ جنگ میں مبشر علی زیدی کی 100 لفظوں کی کہانی کو شائع ہوتے 4 سال مکمل ہوگئے۔ پہلی کہانی 9 مارچ 2014ء کو شائع ہوئی تھی۔ اب تک اس اخبار میں آپ کی 1425 کہانیاں شائع ہوچکی ہیں۔
