کتاب جو 43 سال بعد ملی

سکاٹ لینڈ کی اورکنی لائبریری میں ایک کتاب اپنی واپسی کی مقررہ تاریخ سے تینتالیس برس بعد واپس کی گئی ہے۔

یہ کتاب مقامی شاعر اور مصنف ایڈون موئر کی سوانح عمری ہے جسے پی ایچ بٹلر نے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کو 24 اکتوبر 1973ء کو واپس کیا جانا تھا۔ تاہم اسے 43 برس بعد اب واپس کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ایک خالی گھر کی صفائی کے دوران ملی۔ صفائی کے عملے کے ایک رکن نے اسے اورکنی لائبریری میں واپس جمع کروا دیا۔

لائبریرین مورین ڈریور نے اس کتاب کی واپسی کی تاریخ کی نشاندہی کی تھی.

اورکنی لائبریری کے مینیجر گیری آموس کے مطابق جس شخص نے اسے لوٹایا ہے وہ بہت ہی خوش تھا۔ اس کتاب کی تاخیر سے واپسی پر کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا کیوں کہ یہ بہت طویل عرصہ ہے۔ ایسے واقعات وقتاً فوقتاً ہوتے رہتے ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کتاب کو سٹاک میں واپس رکھنے سے پہلے اس کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں