کربلا – مبشر علی زیدی

میرا بیٹا حسین امام حسینؓ سے متعلق کتاب پڑھ رہا تھا۔
کتاب پڑھتے پڑھتے اس نے مجھ سے پوچھا،
“پاپا! ہمیں امامؓ کی زندگی سے کیا درس ملتا ہے؟”
میں نے سوچ کر جواب دیا،
’’دل نہ مانے تو بیعت نہیں کرنی چاہئے۔
ظالم کے خلاف کلمہ حق کہنا چاہئے۔
سب ساتھ چھوڑ جائیں تب بھی حق کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہئے۔‘‘
بیٹا میری باتوں پر غور کرتا رہا۔
پھر میں نے سوال کیا،
’’تم نے امامؓ کی زندگی سے کیا سیکھا؟‘‘
حسین نے کہا،
’’قاتل اگر خنجر لے کر سر پر کھڑا ہو،
تب بھی نماز نہیں چھوڑنی چاہیے۔‘‘