اوئی اللہ – مبشر علی زیدی

’’چچا جان کو ڈو اٹ یورسیلف کتابیں پڑھنے کا بہت شوق تھا۔‘‘
واحد نے بتایا۔
’’میری طرح؟‘‘ میں نے خوش ہوکر کہا۔
’’پوری بات تو سن لو بقراط صاحب!‘‘
واحد نے منہ بنایا،
’’چچا جان کتاب دیکھ کر کمپیوٹر ٹھیک کرلیتے تھے۔
کتاب پڑھ کر گاڑی کا انجن کھول لیتے تھے۔‘‘
’’اچھا تو پھر؟‘‘
’’پھر ایک دن انھیں معمولی بخار ہوا،
اگلے دن انتقال ہوگیا۔‘‘
میرے منہ سے نکلا، ’’اوئی اللہ! کیوں؟‘‘
واحد نے دکھی لہجے میں کہا،
’’چچا نے کتاب میں نام پڑھ کر کوئی دوا کھالی۔
پوسٹ مارٹم سے پتا چلا،
موت کی وجہ پروف ریڈنگ کی غلطی تھی۔‘‘