تربیت… مبشر علی زیدی

ان دنوں ہر بچے کے ہاتھ میں کیا شے نظر آتی ہے؟
کل ایک صاحب کو میرے بیٹے کے ہاتھ میں کتاب دیکھ کر تعجب ہوا۔
یہ جان کر اور حیران ہوئے کہ وہ ناول اردو کا تھا۔
’’میرے بچوں کو مطالعے کا شوق نہیں۔‘‘
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ پھر پوچھا،
’’آپ نے اپنے بچے میں کتابوں کا شوق کیسے پیدا کیا؟‘‘
میں نے کہا،
’’جب میرا بیٹا شیر خوار تھا اور روتا تھا تو میں اسے تصویروں والی کتاب دیتا تھا۔‘‘
پھر میں نے دریافت کیا،
’’آپ کا بچہ روتا تھا تو آپ اسے کیا دیتے تھے؟‘‘