تجزیہ کار… مبشر علی زیدی

ڈوڈو ایک ٹی وی چینل میں بطور سینئر تجزیہ کار بھرتی ہو گیا ہے۔
کل اس نے انکشاف کیا،
’’سوڈان میں بھیڑ کا گوشت بہت کھایا جاتا ہے۔‘‘
میں نے دریافت کیا،
’’کیا تم کبھی سوڈان گئے ہو؟‘‘
اس نے جواب دیا،
’’کبھی نہیں۔‘‘
’’کیا کوئی سوڈانی تمہارا دوست ہے؟‘‘
’’نہیں تو۔‘‘
’’کیا کسی کتاب میں پڑھا ہے؟‘‘
’’میں کتابیں نہیں پڑھتا۔‘‘
’’کیا کسی سوڈانی چینل پر دیکھا ہے؟‘‘
’’سوڈان میں ٹی وی ہوتا ہے؟‘‘
تنگ آ کر میں نے پوچھا،
’’ابے تو پھر کیسے پتا چلا؟‘‘
سینئر تجزیہ کار ڈوڈو نے کہا،
’’میں نے سوڈانی بھیڑ کی ایک تصویر دیکھی تھی۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں