تبدیلی – مبشر علی زیدی

کل میری بیٹی نے اپنی دادی سے روٹی بنانا سیکھی۔
میری بیٹی چھوٹی بچی نہیں، کالج میں پڑھتی ہے۔
بس، پہلی بار باورچی خانے میں گھسنے کا خیال آیا۔
بیٹے نے کل شام پہلی بار گلی میں کرکٹ کھیلی۔
کافی کوشش کے باوجود وہ ہاتھ گھماکر گیند نہیں پھینک سکا۔
وہ یہ جان کر بھی حیران ہوا کہ گلی کے دو بچے اس کے کلاس فیلو ہیں۔
میری بیوی نے ملازمہ کو منع کرکے ایک عرصے کے بعد کپڑے خود دھوئے۔
اور کل میں نے بھی بہت دنوں بعد ایک کتاب پڑھی۔
در اصل کل ہمارا وائی فائی خراب ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں