فاتح… مبشر علی زیدی

کتاب نے کہا، ’’میرے پاس ایک کہانی ہے۔‘‘
موبائل فون نے کہا، ’’میرے پاس وٹس ایپ ہے۔‘‘
میں نے کہا، ’’ہاں صحیح، وٹس ایپ پیغامات دیکھتے ہیں۔‘‘
دوست نے کہا، ’’پارک میں واک کریں؟‘‘
موبائل فون نے کہا، ’’فیس بک پر آوارہ گردی کریں؟‘‘
میں نے کہا، ’’ہاں صحیح، فیس بک پر آوارہ گردی کرتے ہیں۔‘‘
بیٹے نے کہا، ’’پاپا، کیرم کھیلیں؟‘‘
موبائل فون نے کہا، ’’کینڈی کرش کھیلیں؟‘‘
میں نے کہا، ’’ہاں صحیح، کینڈی کرش کھیلتے ہیں۔‘‘
بیوی نے کہا، ’’سونے کا ارادہ نہیں؟‘‘
موبائل فون نے کہا، ’’یوٹیوب دیکھنے کا ارادہ نہیں۔‘‘
میں نے کہا، ’’ہاں صحیح، یوٹیوب کی وڈیوز دیکھتے ہیں۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں