پاکستانی بچی جو دنیا کے ہر ملک کی کتاب پڑھنا چاہتی ہے

اکثر بچے ویڈیو گیمز بہت پسند کرتے ہیں، کچھ بستر میں ہی پڑے رہتے ہیں کچھ کے شوق پاپ کارن کھانا ہوتے ہیں، لیکن ہم یہاں آپ کو ایک ایسی بچی کا تعارف کروانے جا رہے ہیں جس کا نام عائشہ عارف عشبانی ہے. اس کی عمر صرف تیر ہ سال ہے جب اس سے ملنے جائیں گئے تو ارد گرد صرف کتابیں ہی نظر آئیں گی. اس چھوٹی سی عمر میں ایشا کے خواب بہت بڑے ہیں. پچھلے سال عائشہ نے ایک مشن شروع کیا. وہ مشن تھا زمین پر موجود ہر ملک کی کتاب کو پڑھنا. عائشہ کا کہنا کہ کتاب پڑھنا میرا مشغلہ ہے اور اس پورے سال میں نے ایک چیز پر غور کیا کہ لفظوں کی طاقت سب سے بڑی ہے اور دنیا کے بارے میں آپ کا نظریہ صرف کتابیں ہی بدل سکتی ہیں۔
عائشہ کراچی کی رہنے والی ہے اور کراچی گرائمر سکول کی طالبہ ہے. صرف 8th کلاس کی اس طالبہ سے جب آپ بات کریں گے تو آپ کو لگے گا جیسے آپ کسی سکالر سے بات کر رہے ہیں۔ عائشہ ایک بہت سمجھدار لڑکی ہے. اسے انگریزی زبان پر عبور حاصل ہے اور ڈان میں فیچر بھی لکھتی ہے۔
جب عائشہ سے پوچھا گیا کہ کہ اپنے پڑھنے والوں کو بتائے وہ کونسی چیز ہے جس کی وجہ سے اسے پڑھائی سے اتنی محبت ہے؟ تو اس کے جواب میں عائشہ کا کہنا ہے وہ ہمیشہ سے ایک لکھاری بننا چاہتی تھی اور لکھاری کے لیے ضروری ہے کہ وہ کتابیں پڑھے کیوں کہ کتاب بینی سے محبت کرنے والا زندگی میں ناکام نہیں ہوتا۔