گزشتہ دنوں ترکی کے شہر استنبول میں چھتیسویں عالمی کتاب میلے کا آغاز ہوا۔ اس میلے کا اہتمام ”TÜYAP Fairs‘‘ اور ترک اشاعتی اداروں کی تنظیم ”Turkish Publishers Association‘‘ کے اشتراک سے کیا گیا.
میلے کے دوران شائقین نے بڑی تعداد میں کتابوں میں دلچسپی لی۔ 1980ء میں مذکورہ عالمی کتاب میلے کے آغاز ہوا. اس میلے میں مختلف شعبہ جات میں ہزاروں کی تعداد میں کتابیں نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں۔ ان کتابوں میں سائنس، ادب، زبان، ثقافت، بچوں کی کتب اور مختلف بین الاقوامی راہنمائوں کی تحریر کردہ کتب، ان کے خطابات اور انٹرویوز سے متعلق کتابیں بھی شامل تھیں۔
استنبول کتاب میلہ خطے میں ایک اہم ترین اور بڑی سرگرمی ہے۔ مخلتف ممالک اور خِطوں کی ثقافت کو بیرونی ممالک میں متعارف کروانے کے لیے ایسے کتاب میلے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
اس میلہ میں 820 نمائش کنندگان کے ساتھ ساتھ 22 مملک کے 113 مندوبین نے شرکت کی. ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ اس چھتیسویں عالمی کتاب میلے میں 295 تقریبات منعقد کی گئیں. اس میلے کے شرکاء میں 165,000 طلباء شامل تھے جب کہ میلے کے کل شرکاء کی تعداد 742,445 بتائی جاتی ہے. اس سال میلے میں مہمان اعزاز کا درجہ کوریا کو دیا گیا.