لائبریری سائنس پروفیشنلز کے لیے کانفرنس کا انعقاد

پاکستان لائبریری کلب کے زیرِ اہتمام پاکستان میں پہلی بار لائبریری سائنس پروفیشنلز کے لیے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے. یہ کانفرنس ایچ ای جے جامعہ کراچی میں 2 سے4 اگست تک منعقد ہو رہی ہے۔ یہ کانفرنس بین الاقوامی ادارے ”انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز اینڈ انسٹیٹیوشنز‘‘ (International Federation of Library Associations and Institutions (IFLA)، ”اسپیشل لائبریریز ایسوسی ایشن Special Libraries Association (SLA)‘‘ اور مقامی شراکت دار ”گوئٹے انسٹیٹیوٹ‘‘ (The Goethe-Institute) کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا کے کئی ممالک سے مندوبین شرکت کررہے ہیں جب کہ پاکستان بھر سے چار سو سے زائید لائبریری پروفیشنلز اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں. پاکستان لائبریری کلب ہمیشہ کتاب دوستی اور لائبریری کلچر کو فروغ دینے کے لیے لائبریری پروفیشنلز کو ایک کارآمد پلیٹ فارم مہیا کرنے میں معاون کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں اہم قومی اور بین الاقوامی تعلیمی و سیاسی شخصیات کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں