فرانز کافکا کی تمثیل (5) ”اگلا گاؤں‘‘ – مقبول ملک

”اگلا گاؤں‘‘ – Das nächste Dorf

میرے دادا کہا کرتے تھے: ”زندگی ششدر کر دینے کی حد تک مختصر ہے۔ اب میری یاد میں یہی احساس باقی ہے کہ میں بمشکل سمجھ سکتا ہوں کہ مثلاً کوئی نوجوان انسان یہ فیصلہ کیسے کر سکتا ہے کہ اسے گھوڑے پر سوار ہو کر اگلے گاؤں جانا ہے، ایسے کسی خوف کے بغیر ہی (راستے میں پیش آ سکنے والے ممکنہ حادثات سے بھی بالکل قطع نظر) کہ اس معمول کی، خوشی سے گزرتی جا رہی زندگی کا سارا وقت بھی ایسے کسی سفر کے لیے کافی نہیں ہوتا۔‘‘

مصنف: فرانز کافکا
مترجم: مقبول ملک
(کافکا کی اس تمثیل کا جرمن زبان میں اصل متن محض دو جملوں پر مشتمل ہے، مترجم)

(جرمن ادب کے شائق دوستوں کی نذر، ایک کاوش)

اپنا تبصرہ بھیجیں