فرانز کافکا کی تمثیل (6) ”درخت‘‘ – مقبول ملک

”درخت‘‘ – Die Bäume

تو ہم برف میں پڑے درختوں کے تنوں کی طرح ہی تو ہیں، جو بظاہر اس طرح چت پڑے ہوئے ہوتے ہیں کہ ایک ہلکی سی ٹھوکر سے انہیں دور دھکیلا جا سکتا ہو۔ لیکن نہیں، ایسا نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ وہ تو زمین کے ساتھ ایک مضبوط رشتے میں بندھے ہوتے ہیں۔ مگر دیکھو، یہ بھی تو محض دکھاوا ہی ہے۔

مصنف: فرانز کافکا
مترجم: مقبول ملک
(کافکا کی اس تمثیل کا جرمن زبان میں اصل متن محض دو جملوں پر مشتمل ہے، مترجم)

(جرمن ادب کے شائق دوستوں کی نذر، ایک کاوش)

اپنا تبصرہ بھیجیں