آسٹریلوی لائبریریوں میں آپ کی منتظر اُردو کتابیں – عائشہ حسن

آسٹریلیا میں ہزاروں ایسے پاکستانی موجود ہیں جنہیں اس بات کا اندازہ نہیں کہ ملک کے دو سب سے بڑے شہروں میں کئی لائبریریاں ایسی ہیں جہاں اُردو ادب کی کتابیں، رسالے اور ڈراموں کی ڈی-وی-ڈیز کے لیے خاص سیکشن مختص ہیں- یہ پاکستانی ابھی بھی اپنی زیادہ تر کتابیں پاکستان ہی سے لاتے یا منگواتے ہیں اور اُردو پڑھنے یا اپنے بچوں کو اُردو پڑھانے یا سکھانے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کا رخ کرتے ہیں۔ فوکنر لائبریری (Faulkner Library) اور گلین روۓ لائبریری (Glenroy Library) کا شمار وکٹوریہ ہی کی نہیں بلکہ آسٹریلیا کی ان چند لائبریریز میں ہوتا ہے جہاں اُردو کتابوں کا مجموعہ اُردو ادب پڑھنے والوں کا منتظر رہتا ہے۔ اس کے علاوہ نیو ساؤتھ ویلز (New South Wales) میں بلیک ٹاؤن لائبریری (Blacktown Library) اور ماؤنٹ ڈرویٹ حب میں بھی اُردو کتابوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔

(ایس بی ایس اُردو)

اپنا تبصرہ بھیجیں