کتابیں – نائلہ راٹھور

کوئی کتاب ہم اک ہی نشست میں
پڑھ کر اٹھتے ہیں
دلچسپی اس کے پرتوں پر سے
نظر ہٹنے نہیں دیتی
کہانی کا اختتام تک ساتھ رہتا ہے
اور کچھ کتابیں سرہانے دھری رہتی ہیں
ان کے لمس سے روح کو
سرشار کرتے ہیں
لفظ لفظ کی حرمت کو
نگاہوں سے بوسہ دیتے ہیں
تشنگی نہیں بجھتی
ہر روز معانی کے سمندر میں
اترنا ڈوبنا
جذبوں سے سرشار ہونا
اچھا لگتا ہے
یکمشت پڑھنے میں
وہ لذت نہیں رہتی
اسے تو روز پڑھنے میں ہی
سرشاری میسر ہے
اسے ہم روز پڑھتے ہیں
سرہانے دھری کتابیں
بہت عزیز ہوتی ہیں.