جنگ عظیم دوئم کی نامور گلوکارہ ڈیم ویرا لئن چل بسیں.

جنگ عظیم دوئم کے دوران اپنے نغموں سے برطانوی افواج کے حوصلے بلند کرنے والی نامور گلوکارہ ڈیم ویرا مارگریٹ لئن (Dame Vera Margaret Lynn) 103 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔ ڈیم ویرا لئن 20 مارچ، 1917ء کو ایسٹ ہام (East Ham, Essex, England) برطانیہ میں‌ پیدا ہوئیں. آپ نے سات سال کی عمر میں ‌گلوکاری کا آغاز کیا. ان کے مشہور گانوں میں ”دا وائٹ کلف آف ڈوور‘‘ (The White Cliffs Of Dover)، ”دئیر ول آلویز بی این انگلینڈ‘‘ (There’ll Always Be An England)، اور “آئی ول بی سینگ یو‘‘ (I’ll Be Seeing You) شامل ہیں۔

آپ برطانوی افواج میں ”فورسز سویٹ ہارٹ‘‘ (Forces’ Sweetheart) کے نام سے مقبول ہوئیں. جنگ کے بعد بھی آپ نے بہت سے ٹیلی وژن اور ریڈیو پروگرام کیے. ڈیم ویرا مارگریٹ لئن کو ان کی خدمات کے طفیل بہت سے اعزازات سے نوازا گیا.

گلوکارہ ڈیم ویرا لئن نے ”میری خودنوشت: سم سنی ڈے‘‘ (Some Sunny Day: My Autobiography)، ”مائی وار ٹائم سٹوری: کیپ سمائیلنگ تھرو‘‘ (Keep Smiling Through: My Wartime Story) اور ایک موسیقی کی کتاب ”دا بیسٹ آف ویرا لئن‘‘ (The Best of Vera Lynn) کے عنوان سے تین کتابیں بھی تحریر کیں. علاوہ ازیں ڈیم ویرا لئن کی زندگی پر اب تک متعدد کتابیں بھی لکھی جا چکی ہیں.