نامور شاعرہ اور ادیبہ آمنہ عالم کا بنایا گیا جملہ، جس میں اُردو کے تمام حروف تہجی موجود ہیں:
”صاحب! ذرا ژولیدہ سر سفید ڈاڑھی والے ضعیف شخص کا ظرف دیکھئے۔ جج کے غلط فیصلے کے باعث قید کاٹ کر نکلا تو بگڑنے کے بجائے زمین چوم کر بولا:
پاکستان زندہ باد.‘‘
ممتاز مزاح نگار علی رضا احمد کا تحریر کردہ ایک جملہ، اس جملے میں بھی اُردو کے تمام حروف تہجی موجود ہیں:
”ایک ٹیلے پر واقع مزار خواجہ فریدالدین گنج شکرؒ کے احاطہء صحن میں ذرا سی ژالہ باری چاندی کے ڈھیروں کی مثل بڑے غضب کا نظارہ دیتی ہے‘‘
اس جملے کی تخلیق کے بارے علی رضا احمد لکھتے ہیں کہ ”جب میں نے انگریزی کے لکھاری کا لکھا ہوا ایک چھوٹا مگر عظیم جملہ
The quick brown fox jumps over the lazy dog
دیکھا تھا تو خواہش تھی کہ ایک ایسا جملہ اُردو کا بھی ہونا چاہیے جس میں اُردو کے تمام حروفِ تہجی سما سکیں، چنانچہ تھوڑی محنت کے بعد میں نے اس منزل کو پا لیا.‘‘
اُردُو کا ایسا قطعہ جس میں اُردُو کے تمام حروفِ تہجی شامل ہیں:
نہ ژالہ باری نہ دھوپ پڑتی نہ ٹمٹماتی ہے چاندنی اب
نہ کوئی ساغر نہ آگ برکھا، عجیب طرز فنا چلی اب
جدا حلاوت، خفا ظرافت، ضعیف ہر شوق، ڈر نہ صدمہ
ثمر جو ذکرِ حبیب کا ہے، یہ تجھ کو عرفی ملا سبھی اب
(سید عرفان عرفی)
”ایک ٹیلے پر واقع مزار خواجہ فریدالدین گنج شکرؒ کے احاطہء صحن میں ذرا سی ژالہ باری چاندی کے ڈھیروں کی مثل بڑے غضب کا نظارہ دیتی ہے‘‘
اس جملے میں یونیکوڈ کے ﴿ه ك اور ي﴾ نہیں ہیں اگرچہ ﴿ہ، ک اور ی﴾ موجود ہیں۔ شکریہ۔ لیکن آپ کی کاوش بہت خوب ہے۔
—————————————————————————–
”صاحب! ذرا ژولیدہ سر سفید ڈاڑھی والے ضعیف شخص کا ظرف دیکھئے۔ جج کے غلط فیصلے کے باعث قید کاٹ کر نکلا تو بگڑنے کے بجائے زمین چوم کر بولا:
پاکستان زندہ باد.‘‘
اس جملے میں یونیکوڈ کے ﴿ه ك اور ء﴾ نہیں ہیں۔ آپ نے غالباً دیکھئے میں ہمزہ دیکھا ہے۔ وہ ئ ہے اور ہمزہ سے الگ ہے۔ تاہم یہ کاوش بھی بہت خوب ہے اور ایک سیمپل کے طور پر استعمال ہوسکتی ہے۔ شکریہ
——————————————————————————-
نہ ژالہ باری نہ دھوپ پڑتی نہ ٹمٹماتی ہے چاندنی اب
نہ کوئی ساغر نہ آگ برکھا، عجیب طرز فنا چلی اب
جدا حلاوت، خفا ظرافت، ضعیف ہر شوق، ڈر نہ صدمہ
ثمر جو ذکرِ حبیب کا ہے، یہ تجھ کو عرفی ملا سبھی اب
اس جملے میں یونیکوڈ کے ﴿ه ك اور ء﴾ نہیں ہیں۔ اگرچہ یہ سب عربی کے حروف ہیں۔ بہت شکریہ