پرانی کتابیں – فخرالدین کیفیؔ

پرانی کتابوں کی ترتیب سے
بہت فائدہ ہوتا ہے
کبھی کوئی غزل مل جاتی ہے
کبھی کوئی گم شدہ دستاویز
کبھی کسی کی دی ہوئی تصویر
کبھی مرجھائے ہوئے پھول
بھولی بسری یادوں کا
سرمایہ چھپائے رکھتی ہیں
ہائے کیا چیز ہیں کتابیں بھی

اپنا تبصرہ بھیجیں