بچوں کے ادب پر پی ایچ ڈی کے متعدد مقالہ جات تحریر ہو چکے ہیں لیکن بچوں کے رسائل پر اُردو کی ادبی تاریخ میں تا حال پی ایچ ڈی سطح کا تحقیقی مقالہ تسوید نہیں ہوا تھا. بڑے بڑے ادبی رسائل مخزن، نقوش، افکار وغیرہ پر اگر پی ایچ ڈی ہو سکتی ہے تو بچوں کے ادب کی ترویج کے لیے عشروں سے بے لوث خدمات انجام دینے والے جرائد ادب اطفال کو اس سے محروم کیوں رکھا جائے.
حال ہی میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد کے شعبہ اُردو کی طرف سے ایک مقالے ”فروغ ادب اطفال میں ماہنامہ انوکھی کہانیاں کا کردار‘‘ کو بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس میں منظور کیا گیا ہے. پی ایچ ڈی اُردو کے لیے اس موضوع کے مقالہ نگار مبشر سعید ہیں اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد کے شعبہ اُردو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل حمید بطور نگران خدمات سر انجام دے رہے ہیں.
مقالہ کے نگران ڈاکٹر محمد افضل حمید کا کہنا ہے کہ میں ڈاکٹر فخرالحق نوری، ڈاکٹر ہارون قادر اور ڈاکٹر ممتاز کلیانی کا ازحد شکر گزار ہوں کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد کے شعبہ اُردو کی طرف سے پیش کیے گئے میرے موضوع ”فروغ ادب اطفال میں ماہنامہ انوکھی کہانیاں کا کردار‘‘ کو بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس میں منظور کیا. بچوں کے ادب کی صحافی تاریخ کے اس اہم سنگ میل پر تمام احباب کو مبارکباد.
ہم نے بھی اک چراغ سا دل سر عام رکھ دیا…
ماہنامہ انوکھی کہانیاں کے مدیر اعلیٰ محبوب الٰہی مخمور نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خوشی کے اس موقع پر میں تمام ادب شناس دوستوں کو مبارک دوں گا جو میرے ساتھ انوکھی کہانیاں کی کامیابی کی ضمانت ہیں. ساتھ جی سی یونیورسٹی کے اساتذہ اور میرے دوست و علمی و ادبی شخصیت محترم ڈاکٹر افضل حمید کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی ذاتی دلچسپی سے یہ عظیم کام سر انجام دیا گیا. اس سے قبل بھی ڈاکٹر صاحب کی بچوں کے ادب کے لیے بے شمار خدمات ہیں۔
bahtareen zabardast.
بہت شکریہ محبوب صاحب