کنفیوشس (Confucius) 551 قبل از مسیح پیدا ہونے والے چینی استاد، سیاست دان، ماہرِ عمرانیات اور فلاسفر تھے مگر ان کی وجہ شہرت ان کے اقوال تھے جو کہ انفرادیت، حکومتی پالیسیوں، اخلاقیات، سماجی تعلقات، اصلاحِ عامہ، انصاف و اخلاص پر مبنی تھے۔
عظیم چینی فلسفی کنفیوشس پہلے آدمی تھے جنہوں نے چینی عوام کے بنیادی اعتقادات کو ملا کر عقائد کا ایک نظام وضع کیا۔ کنفیوشس مضبوط خاندانی نظام کے حق میں تھے کہ خاندان ہی واحد رشتہ ہے جو سب افراد کو ایک دوسرے سے مضبوطی سے باندھے رکھتا ہے۔ بلاشبہ چین کی تاریخ میں انفرادی طور پر ایسی پُر اثر اور بھر پور خوبیوں کا مالک شخص آج تک پیدا نہیں ہو سکا۔ یہی وجہ ہے کہ صدیاں گزر جانے کے باوجود کنفیوشس کا نا م اور اقوال آج بھی زندہ ہیں۔ ذیل میں چند اقوالِ کنفیوشس قارئین کی نذر ہیں.
• زندگی بہت ہی آسان ہے لیکن ہم اسے مسلسل پچیدہ بنانے میں لگے ہیں۔
• میرا اس بات سے کوئی لگاؤ نہیں کہ کوئی مجھے کیوں نہیں جانتا، مجھے تو اس بات میں دلچسپی ہے کہ میں اسے کیوں نہیں جانتا.
• علم ان دو باتوں کو جاننے کا نام ہے کہ آپ کیا جانتے ہیں؟ اور آپ کیا نہیں جانتے ہیں؟
• جس حد تک ممکن ہو علم حاصل کرو، سیکھو اور اس کے بعد جو فاضل اور مشکوک ہو اسے ایک طرف ڈھیر کر دو.
• دوسرے شخص کو کسی مداخلت کے بغیر کام کرنے دو.
• عظیم انسان کی تعریف یہ ہے کہ وہ پہلے خود دوسروں کے لیے مثال بنتا ہے پھر دوسروں کو تقلید کی دعوت دیتا ہے.
• جو آدمی سوال پوچھتا ہے وہ اس ایک لمحے میں جاہل ہوتا ہے لیکن جو سوال نہیں پوچھتا وہ ساری زندگی جاہل رہتا ہے۔
• اُن کی فکر مت کرو جو آپ کی قدر نہیں کرتے، اُن کی فکر کرو جو دوسروں کی قدر نہیں کرتے۔
• ایک بیج بغیر آواز کے اگتا ہے جب کہ درخت بھاری آواز کے ساتھ گرتا ہے، تباہی کی آواز ہوتی ہے لیکن تخلیق کی کوئی آواز نہیں ہوتی۔ یہ خاموشی کی طاقت ہے اس لیے خاموشی سے آگے بڑھو۔
• بزدلی اصل میں یہ ہے کہ آپ حق کے لیے آواز نہ اٹھائیں.
• بڑے آدمی گفتگو میں دھیمے اور عمل میں تیز ہوتے ہیں.
• دشمنی کی راہ پر چلنے سے پہلے دو قبریں کھودو۔
• اچھی حکومت اس نقطے پر قائم ہے کہ حکمران ایک حکمران کے طورپر کام کرے، وزیر وزیر کے طورپر، باپ باپ کے طور پر اور بیٹا بیٹے کے طورپر.
• ایسا کام چُنو جس سے تمہیں محبت ہو، پھر ایسا ہو گا کہ تمہیں اپنی زندگی کے کسی دن بھی کام نہیں کرنا پڑے گا۔
• جو کہتا ہے کہ وہ کر سکتا ہے اور جو کہتا ہے وہ نہیں کر سکتا… وہ دونوں سچ کہتے ہیں۔
• اگر تم اپنا سفر روکتے نہیں، تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تم کتنا آہستہ چلتے ہو۔
• اس شخص سے کبھی بھی دوستی نہ کرو جو تم سے زیادہ اچھا نہ ہو۔
• جب تم غصہ میں آؤ، تو اس کے بعد کے نتائج کے بارے میں سوچو۔
• اگر تم یہ جان جاؤ کہ تم اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکتے، تب بھی تم اپنا مقصد تبدیل مت کرو، اپنے اعمال تبدیل کرو۔
• اگر تم نے نفرت کی، تو تم ہار گئے۔
• زندگی میں جو بھی کرو، اسے پورے شرح صدر اور دلچسپی کے ساتھ کرو۔
• صرف ان لوگوں کی رہنمائی کرو، جو اپنی کم علمی کے بارے میں جانتے ہوں اور اس سے پیچھا چھڑانا چاہتے ہوں۔
• چھوٹی چیزوں پر اسراف کرنا بڑے نقصانات کا سبب بن سکتا ہے۔
• اگر لوگ تمہارے پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ تم آگے بڑھ رہے ہو۔
• چیزوں کا خاموشی سے مشاہدہ اور مطالعہ کرو۔ چاہے کتنی ہی تعلیم حاصل کرلو، اشتیاق اور لگن کو برقرار رکھو۔
• ہر چیز میں ایک خوبصورتی ہوتی ہے، لیکن اسے ہر شخص نہیں دیکھ پاتا۔
• عظمت یہ نہیں کہ کوئی انسان کبھی نہ گرے، بلکہ کئی بار گر کر دوبارہ اٹھنا عظمت ہے۔