اقوالِ دانش

• کتاب جیب میں رکھا ہوا ایک گلستان ہے۔
(عربی کہاوت)

• اگر میرا علم مجھے انسان سے محبت کرنا نہیں سکھاتا تو ایک جاہل مجھ سے ہزار درجے بہتر ہے۔
(مولانا جلال الدین رومیؒ)

• علم کے بغیر انسان خدا کو بھی نہیں پہچان سکتا.
(شیخ سعدیؒ)

• ‏تمہارے گھر میں ایک ایسی جگہ ہونی چاہیے جہاں تم تنہائی میں اپنی کتابوں کی سطور سے گفتگو کر سکو اور اپنے تخیلات کی پگڈنڈیوں پہ بھاگ سکو۔
(عرب مورخ ابنُ الجوزی)

• جب آدمی 10 کتابیں پڑھتا ہے تووہ 10 ہزار میل کا سفر طے کر لیتا ہے۔
(چینی کہاوت)

• مطالعہ زندگی کو مزید زندگی عطا کرتا ہے۔
(گمنام حکایت)

• اچھی کتابیں وہ نہیں جو ہماری بھوک کو ختم کردیں بلکہ اچھی کتابیں وہ ہیں جو ہماری بھوک بڑھائیں۔۔۔ زندگی کو جاننے کی بھوک۔
(جرمن مصنف گورچ فوک – Gorch Fock)

• کتابیں خاموش استاد ہیں۔
(اؤلس گیلیوس)

• ایک کمرہ بغیر کتاب کے ایسا ہی ہے جیسے ایک جسم بغیر روح کے۔
(قدیم رومی فلسفی اور نقاد سائیسیرو – Marcus Tullius Cicero)

• ایک قاری اپنے مرنے سے پہلے ہزاروں زندگیاں جی لیتا ہے؛ جب کہ وہ شخص جو کبھی نہیں پڑھتا صرف ایک زندگی جی پاتا ہے۔
(امریکی ناول نگار جورج آر.آر مارٹن – George R. R. Martin)

• خیالات کی جنگ میں کتابیں ہتھیار ہیں.
(جارج برنارڈ شا)

• آپ جب بھی ایک کتاب لیتے ہو تو وہ صرف سیاہی اور گوند سے مزین بارہ اونس کا کاغذوں کا پلندہ نہیں ہوتا بلکہ آپ اس سے ایک نئی زندگی لے رہے ہوتے ہیں.
(کرسٹوفرمورلے)

• ایک ہزار کتابیں پڑھیے، پھر آپ کے الفاظ میں دریاؤں کی سی روانی آ جائے گی.
(برطانوی مصنفہ ورجنیا وولف – Virginia Woolf)

• پرانا کوٹ پہنیں لیکن کتاب نئی خریدیں.
(آسٹن فلپس – Austin Phelps)

• بہت سے لوگوں کو یہ بات نہیں معلوم کہ مطالعہ سیکھنا کتنا مشکل اور وقت طلب کام ہے، میں نے اپنے 80 سال لگا دیے لیکن پھر بھی یہ نہیں کہہ سکتا ہوں کہ میں صحیح سمت کی جانب ہوں۔
‌(گوئٹے)

• تمام اچھی کتابیں ایک جیسی ہوتی ہیں اور جب آپ پڑھ لیتے ہیں تو محسوس کرتے ہیں کہ یہ سب کچھ تو آپ پر بھی گزر چکا ہے اور اس کے بعد وہ کتاب آپ کی ہو جاتی ہے۔۔۔ اس میں جو بھی اچھا یا برا یا لطف انگیز ہوتا ہے، نارسائیاں، اداسیاں، لوگ، بستیاں اور وہاں کے موسم ہوتے ہیں وہ سب کے سب آپ کے ہو جاتے ہیں.
( ارنسٹ ہیمنگوئے )

• اس دُنیا میں کوئی دو اشخاص ایک کتاب کو ایک ہی طرح نہیں پڑھتے.
(میکسم گورکی)

• جب میں عبادت کرتا ہوں تو میں خدا سے باتیں کرتا ہوں، لیکن جب میں کوئی کتاب پڑھتا ہوں تو خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے۔
(تھومس فون کیمپن)

• کتابیں ایک طویل ترین خط ہے جو ایک دوست کے نام لکھا گیا ہو۔ (جین پاؤل)

• دنیا اکیلے کسی کو مکمل انسان نہیں بنا سکتی، اگر مکمل انسان بننا ہے تو پھر اچھے مصنفین کی تصانیف پڑھنا ہوں گی۔
(گٹھولڈ لیسنگ – Gotthold Ephraim Lessing)

• سب سے اچھا علم وہ ہے جو دل میں اتر جائےاور عمل سے ظاہر ہو.
(واصف علی واصفؒ)

• پاؤں پھسل جائے تو کوئی بات نہیں، زبان کو نہ پھسلنے دو۔
(عبرانی کہاوت)

• اگر تم امیر بننا چاہتے ہو تو اپنی فرصت کا وقت بے کار مت جانے دو۔
(ایڈیسن)

• دنیا کی بد صورتیوں اور تلخیوں سے فرار حاصل کرنے کا بہترین طریقہ کتب کا مطالعہ ہے۔
ولیم سومرسٹ (William Somerset Maugham)، برطانوی ڈرامہ نگار، افسانہ و ناول نویس

• آپ کو اس بات کا شعور و ادراک ہونا ضروری ہے کہ جب سے یہ دنیا معرض وجود میں آئی ہے، وحشی نسلوں کو چھوڑ کر، دنیا پر کتابوں نے ہی حکمرانی کی ہے۔

• میں جتنا زیادہ پڑھتا اور علم حاصل کرتا ہوں تو اتنا ہی مجھے یقین ہوتا ہے کہ میں کچھ نہیں جانتا۔
(والٹیئر – Voltaire)

• اگر آپ بس وہی کتابیں پڑھتے ہیں جو دوسرے پڑھ رہے ہیں تو آپ بس وہی سوچ سکتے ہیں جو سب سوچتے ہیں۔
ہاروکی مُراکامی (Haruki Murakami ) کی کتاب ”نارویجن ووڈ‘‘ (Norwegian Wood)

• اُردو کی نفاست، لطافت اور اس کا رکھ رکھاؤ انتہائی شائستگی کا مظہر ہے. جب ہم اُردو بولتے ہیں تو ماحول پر شائستگی چھاجاتی ہے.
(رضاعلی عابدی)

• مطالعہ کرنے سے بھی آپ کی نفرت اور تعصب میں کمی نہیں آ رہی تو آپ غلط کتابیں پڑھ رہے ہیں!
(علی عباس جلال پوری)

• خریدی ہوئی کتاب آپ کی جائیداد میں شامل ہو جاتی ہے!
(مستنصر حسین تارڑ)

اپنا تبصرہ بھیجیں