اقوالِ دانش

• کتاب جیب میں رکھا ہوا ایک گلستان ہے۔
(عربی کہاوت)


• اگر میرا علم مجھے انسان سے محبت کرنا نہیں سکھاتا تو ایک جاہل مجھ سے ہزار درجے بہتر ہے۔
(مولانا جلال الدین رومیؒ)


• علم کے بغیر انسان خدا کو بھی نہیں پہچان سکتا.
(شیخ سعدیؒ)


• ‏تمہارے گھر میں ایک ایسی جگہ ہونی چاہیے جہاں تم تنہائی میں اپنی کتابوں کی سطور سے گفتگو کر سکو اور اپنے تخیلات کی پگڈنڈیوں پہ بھاگ سکو۔
عرب مورخ ابنُ الجوزی (Ibn Qayyim al-Jawziyyah)


• جب آدمی 10 کتابیں پڑھتا ہے تووہ 10 ہزار میل کا سفر طے کر لیتا ہے۔
(چینی کہاوت)

• جو شخص جوانی میں مطالعے کا شوقین ہو اُس کا مستقبل آفتابِ صبح کی مانند روشن ہوتا ہے.
(چینی کہاوت)

• مطالعہ زندگی کو مزید زندگی عطا کرتا ہے۔
(گمنام حکایت)


• اچھی کتابیں وہ نہیں جو ہماری بھوک کو ختم کردیں بلکہ اچھی کتابیں وہ ہیں جو ہماری بھوک بڑھائیں۔۔۔ زندگی کو جاننے کی بھوک۔
جرمن مصنف گورچ فوک (Gorch Fock)


• کتابیں خاموش استاد ہیں۔
(اؤلس گیلیوس)


• ایک کمرہ بغیر کتاب کے ایسا ہی ہے جیسے ایک جسم بغیر روح کے۔
قدیم رومی فلسفی اور نقاد سائیسیرو (Marcus Tullius Cicero)


• خیالات کی جنگ میں کتابیں ہتھیار ہیں.
آئرلینڈ کا نوبل انعام یافتہ ڈراما نویس، نقاد، ناول نگار، افسانہ نگار اور سیاستدان جارج برنارڈ شا (George Bernard Shaw)


• آپ جب بھی ایک کتاب لیتے ہو تو وہ صرف سیاہی اور گوند سے مزین بارہ اونس کا کاغذوں کا پلندہ نہیں ہوتا بلکہ آپ اس سے ایک نئی زندگی لے رہے ہوتے ہیں.
برطانوی شاعر، مترجم اور ڈرامہ نگار کرسٹوفرمورلے (Christopher Marlowe)


• ایک ہزار کتابیں پڑھیے، پھر آپ کے الفاظ میں دریاؤں کی سی روانی آ جائے گی.
برطانوی مصنفہ ورجنیا وولف (Virginia Woolf)


• پرانا کوٹ پہنیں لیکن کتاب نئی خریدیں.
امریکی مصنف اور ماہرِ تعلیم آسٹن فلپس (Austin Phelps)


• بہت سے لوگوں کو یہ بات نہیں معلوم کہ مطالعہ سیکھنا کتنا مشکل اور وقت طلب کام ہے، میں نے اپنے 80 سال لگا دیے لیکن پھر بھی یہ نہیں کہہ سکتا ہوں کہ میں صحیح سمت کی جانب ہوں۔
جرمنی کا مشہور شاعر اور فلسفی گوئٹے (Johann Wolfgang von Goethe)


• تمام اچھی کتابیں ایک جیسی ہوتی ہیں اور جب آپ پڑھ لیتے ہیں تو محسوس کرتے ہیں کہ یہ سب کچھ تو آپ پر بھی گزر چکا ہے اور اس کے بعد وہ کتاب آپ کی ہو جاتی ہے۔۔۔ اس میں جو بھی اچھا یا برا یا لطف انگیز ہوتا ہے، نارسائیاں، اداسیاں، لوگ، بستیاں اور وہاں کے موسم ہوتے ہیں وہ سب کے سب آپ کے ہو جاتے ہیں.
امریکی ناول نگار، افسانہ نویس اور صحافی ارنسٹ ہیمنگوئے (Ernest Hemingway)


• اس دُنیا میں کوئی دو اشخاص ایک کتاب کو ایک ہی طرح نہیں پڑھتے.
روسی انقلابی شاعر، ناول نگار، افسانہ نگار، ڈراما نویس اور صحافی میکسم گورکی (Maxim Gorky)


• جب میں عبادت کرتا ہوں تو میں خدا سے باتیں کرتا ہوں، لیکن جب میں کوئی کتاب پڑھتا ہوں تو خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے۔
(تھومس فون کیمپن)


• کتابیں ایک طویل ترین خط ہے جو ایک دوست کے نام لکھا گیا ہو۔
(جین پاؤل)


• دنیا اکیلے کسی کو مکمل انسان نہیں بنا سکتی، اگر مکمل انسان بننا ہے تو پھر اچھے مصنفین کی تصانیف پڑھنا ہوں گی۔
جرمن مصنف اور فلاسفر گٹھولڈ لیسنگ (Gotthold Ephraim Lessing)


• سب سے اچھا علم وہ ہے جو دل میں اتر جائےاور عمل سے ظاہر ہو.
(واصف علی واصفؒ)


• پاؤں پھسل جائے تو کوئی بات نہیں، زبان کو نہ پھسلنے دو۔
(عبرانی کہاوت)


• اگر تم امیر بننا چاہتے ہو تو اپنی فرصت کا وقت بے کار مت جانے دو۔
امریکی موجد تھامس ایڈیسن (Thomas Edison)


• دنیا کی بد صورتیوں اور تلخیوں سے فرار حاصل کرنے کا بہترین طریقہ کتب کا مطالعہ ہے۔
برطانوی ڈرامہ نگار، افسانہ و ناول نویس ولیم سومرسٹ (William Somerset Maugham)


• آپ کو اس بات کا شعور و ادراک ہونا ضروری ہے کہ جب سے یہ دنیا معرض وجود میں آئی ہے، وحشی نسلوں کو چھوڑ کر، دنیا پر کتابوں نے ہی حکمرانی کی ہے۔
• میں جتنا زیادہ پڑھتا اور علم حاصل کرتا ہوں تو اتنا ہی مجھے یقین ہوتا ہے کہ میں کچھ نہیں جانتا۔

فرانسیسی فلسفی، شاعر، ناول نگار، ڈراما نویس اور تاریخ دان والٹیئر – (Voltaire)


• اگر آپ بس وہی کتابیں پڑھتے ہیں جو دوسرے پڑھ رہے ہیں تو آپ بس وہی سوچ سکتے ہیں جو سب سوچتے ہیں۔
ہاروکی مُراکامی (Haruki Murakami ) کی کتاب ”نارویجن ووڈ‘‘ (Norwegian Wood)


• ذہن کو کتابوں کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے تلوار کو پتھر کی ضرورت ہوتی ہے، اگر اسے اپنی دھار برقرار رکھنا ہے۔
• ایک قاری اپنے مرنے سے پہلے ہزاروں زندگیاں جی لیتا ہے؛ جب کہ وہ شخص جو کبھی نہیں پڑھتا صرف ایک زندگی جی پاتا ہے۔
امریکی ناول نگار جارج آر آر مارٹن (George R. R. Martin)


• اُردو کی نفاست، لطافت اور اس کا رکھ رکھاؤ انتہائی شائستگی کا مظہر ہے. جب ہم اُردو بولتے ہیں تو ماحول پر شائستگی چھاجاتی ہے.
صحافی، محقق اور براڈ کاسٹر رضاعلی عابدی


• مطالعہ کرنے سے بھی آپ کی نفرت اور تعصب میں کمی نہیں آ رہی تو آپ غلط کتابیں پڑھ رہے ہیں!
سید علی عباس جلالپوری


• خریدی ہوئی کتاب آپ کی جائیداد میں شامل ہو جاتی ہے!
ناول نگار، افسانہ نویس، ڈرامہ نویس، سفرنامہ نگار اور کالم نویس مستنصر حسین تارڑ

6 تبصرے “اقوالِ دانش

  1. فقط ایک لفظ “کمال ہے!

    1. کتب بینی پر انتہائی اہم اقوال ے ہمیں مستفیض ہونے کا موقع عنایت فرمایا… شکریہ

  2. Kuch khas nhi thik h itna bhi achcha nhi h
    😒😒😒😒

    1. محمد امجد اور محمد سعید صاحبان آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟ براہ کرم واضح کیجیے، شکریہ

تبصرے بند ہیں