زندگی کے جو چار ہیں element
گرچہ سب ہی بہت ہیں important
ایک جز اس کا پر جو ”پانی‘‘ ہے
اہمیت اس کی سب نے مانی ہے
کون سی جا نہیں ہے یہ موجود
آ سماں تا زمیں ہے اس کا وجود
فوڈ سے ہے قریبی relation
کیوں کہ ہے helpful in digestion
پروٹوپلازم کا major component
کام اس کا بہت ہے important
ہے رواں خوں بہ جسمِ انسانی
اس کا بھی ذمہ دار ہے پانی
تم جو لیتے ہو بارشوں کا مزہ
جان لو اس کی اہمیت بھی ذرا
سب سے خالص شکل ہے پانی کی
کتنے بیماروں کو شفا بخشی
گو ہے خطرہ یہ صورتِ سیلاب
اس میں جیتی ہے پر حیاتِ آ ب
یہ ہے اک ذریعہء تجارت بھی
یہ ہے ذریعہء سیر و سیاحت بھی
تیرتی برف کیوں ہے پانی پر
غور تھوڑا کرو اگر اس پر
آ نسر اس کا سیدھا سادہ ہے
پانی کی density زیادہ ہے
یہ بھی ہے اک کرشمہ پانی کا
اس سے ہوتی ہے برقی رو پیدا
پھر بھی دن رات کرکے اس کا زیاں
کر رہے ہیں ہم اپنا ہی نقصاں
لمحہ بھر کے لیے جو سوچو تم
پانی کو بے سبب نہ پھینکو تم
قدر کرتے ہیں نعمتوں کی وہی
جن کو نعمت کوئی ملی نہ کبھی
پانی کی اہمیت کو جانو تم
بات میری ذرا جو مانو تم
قدر اس نعمتِ خدا کی کرو
ضائع اس کو یوں بے وجہ نہ کرو
روبینہ ممتاز روبی ایک ممتاز شاعرہ ہیں اور مختلف ادبی تنظیمات سے وابستہ ہیں. آپ بنیادی طور پر شعبہ حیاتیات کی معلمہ ہیں. علاوہ ازیں مختلف ادبی رسائل و میگزینوں سے بھی وابستہ ہیں.