ماںجی آپ یہاںاکیلی رہتی ہیں؟
جی میں اپنے گھر میں اکیلی رہتی ہیں؟
آپ کے دو بیٹے تھے، ایک تو فوت ہو گئے.
بس اللہ کی امانت تھی، اُس نے واپس لے لی، الحمدللہ
دوسرے بیٹے شہر میں رہتے ہیں، مگر آپ اُن کے پاس ایک ہفتہ سے زیادہ نہیں رُکتیں، کیوں؟
کیوں کہ وہ تو اپنے گھر میںرہتے ہیں اور میں اُن کو ملنے جاتی ہوں، تو مل ملا کر واپس اپنے گھر، اپنے گاؤں آ جاتی ہوں.
اچھا تو یہ گھر، یہ گاؤں آپ کا ہے، وہ کیسے؟
وہ ایسے کہ جب میری شادی ہوئی تو میرے باپ نے کہا کہ بیٹی آج سے یہ تمہارا گھر ہے اور میرے خاوند نے بھی کہا کہ آج سے یہ تمہارا گھر ہے اور تم میری اور اس گھر کی عزت ہو.
اور پھر یہی تو میرا گاؤں ہے نا، کہ میرے خاوند کی قبر اِسی گاؤں کے قبرستان میں ہے.
