الفانوس لائبریری گوجرانوالہ میں چوتھے سالانہ مقابلہ کتب الفانوس ایوارڈ 2021ء کی تقریبِ تقسیم ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ممتاز شاعر جان کاشمیری صاحب، گوجرانوالہ نے کی جب کہ مہمانان خاص مماز شاعر جناب افتخار شاہد صاحب، ڈسکہ اور معروف شاعر ادیب جناب ڈاکٹر حفیظ احمد صاحب، گوجرانوالہ تھے. مہمانانِ اعزاز میں جناب ڈاکٹر ریاض شاہد صاحب، نارووال ممتاز سفر نامہ نگار جناب حسنین نازشؔ صاحب، اسلام آباد اور یونس گل صاحب شیخوپورہ تھے. دیگر مہمانوں میں پروفیسر محمد نواز صاحب، صاحبزادہ کاشف زریں، عامر رفیق عامر، لالہ نزیر احمد، اکبر علی اور عمیر اعجاز شامل تھے.
تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی. پہلے حصے میں مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جب کہ دوسرے حصے میں منتخب کتب پر ادباء و شعراء کو الفانوس ایوارڈ 2021ء پیش کیا گیا۔ نظامت اور میزبانی کے فرائض شہباز ساحر اور جناب دلشاد صاحب نے ادا کیے۔
ایوارڈ یافتگان:
1. محترم جناب افتخار شاہد، ڈسکہ
(کتاب: نہیں)
2. محترمہ حمیراجمیل، سیالکوٹ
(کتاب: اقبال لاہور میں)
3. محترم جناب حسنین نازشؔ، اسلام آباد
(سفرنامہ: امریکہ میرے آگے)
4. محترم جناب پروفیسر اقرار مصطفیٰ، لیہ
(کتاب: درکار)
5. محترم جناب محمد شہزاد نسیم، فیصل آباد
(کتاب: بول فقیرا بول)
6. محترم جناب پروفیسر اکرم باجوہ، وہاڑی
(کتاب: درود آقاﷺ سلام آقاﷺ)
7. محترم جناب پروفیسر خیال آفاقی، کراچی
(کتاب: آہ سحر گاہی )
8. محترم جناب ڈاکٹر محمد ایوب، فیصل آباد
(کتاب: ورثے دی چھاں)
9. محترم جناب ڈاکٹر محمد ایوب، فیصل آباد
(کتاب: سوجھ سار)
10. محترم جناب تبسم بٹالوی، گوجرہ
(کتاب: حرفِ آگاہی)
11. محترمہ تمثیلہ لطیف
(کتاب: ممتاز سخنور ممتاز راشد )
12. محترم جناب یونس گل
(کتاب: نو بہ نو)
13. محترم جناب محمد ساجد، لاہور
(کتاب: تاریخِ کاہنہ)
14. محترم جناب احمد حیات بلوچ، جھنگ
(کتاب: رنگ برنگے دل )
15. محترم جناب ڈاکٹر حفیظ احمد، گوجرانوالہ
(کتاب: ادبی خدمات بطور منصف)
16. محترم جناب دلشاد احمد، سیالکوٹ
(ادبی خدمات بطور منصف)
17. محترم جناب افتخارچوہدری، گوجرانوالہ
(ادبی خدمات بطور منصف)
رپورٹ: شہباز احمد ساحر، الفانوس لائبریری گوجرانوالہ