بچوں میں کتابیں پڑھنے کے شوق کو اجاگر کرنے کے لیے مورخہ 15 اور16 فروری، 2022ء بروز منگل اور بدھ، ”گندھارا پبلک سکول اینڈ کالج‘‘، گدوال کیمپس، سرسید روڈ، واہ کینٹ میں ”نیشنل بک فاؤنڈیشن‘‘ کے زیرِ اہتمام و انتظام ”کتاب میلہ‘‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے. اس ”کتاب میلہ‘‘ میں اچھی اور معیاری کتب انتہائی سستے داموں مہیا کی جائیں گی۔ ادارہ کی جانب سے، عوام سے التماس کی گئی ہے کہ کتاب کے شائقین نہ صرف اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ میلہ میں شرکت یقینی بنائیں بلکہ کتابیں خریدنے کے لیے اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کریں۔
علاوہ ازیں جو سکول اور کالج اپنے اداروں میں ”کتاب میلہ‘‘ منعقد کروانا چاہتے ہیں، وہ مندرجہ ذیل نمبروں اور ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں:
قمر سعید
051-9261125
0300-5594540
virgospicy007@gmail.com
یاد رہے کہ ”نیشنل بُک فاﺅنڈیشن‘‘ کا قیام 1972ء میں عمل میں لایا گیا اور ساتھ ہی فروغِ کتب بینی، مصنفین کی فلاح و بہبود، کتابوں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق اشاعت اور معیارِ اشاعت میں ترقی کا کام شروع ہو گیا. جس کے تحت کتب بینی اور عادات مطالعہ کے فروغ کے لیے مفید اور معیاری کتب کم قیمت پر تسلسل کے ساتھ شائع کی جا رہی ہیں. ان میں قومی و علمی موضوعات پر مبنی، تاریخ، علم و ادب، فلسفہ، نفسیات، سائنس، جغرافیہ، اخلاقیات، اسلامی علوم، تحقیق و تنقید، جنرل نالج اور بچوں کے ادب پر مشتمل اعلیٰ معیار کی کتب اور سلیبس کی کتب کے علاوہ نابینا افراد کے لیے بریل کتب کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے.
2010ء سے تاحال دس کتب قومی کتاب میلوں سمیت اسلام آباد اور این بی ایف کے دیگر دفاتر میں کتب میلوں، نمائشوں، مختلف اہم ادبی تقاریب کا انعقاد بھی اس ادارہ کی ذمہ داری میں شامل ہے. اسلام آباد کے ایف سیون مرکز، جناح سپر مارکیٹ میں مختلف پبلشرز کے تعاون سے شہرِ کتاب کا افتتاح 27 مارچ 2014 کو ہوا. پھر اس میں ”ریڈنگ روم‘‘ اور ”کتاب کیفے‘‘ کا اضافہ کیا گیا. کتاب دوستی کے اس سفر میں ”نیشنل بُک فاﺅنڈیشن‘‘ نے اپنے مقاصد اور منزل کے حصول کے لیے ہر طبقہ فکر کے شائقینِ کتب تک ”ہمارا خواب، ہر ہاتھ میں کتاب‘‘ کا پیغام پہنچایا اور کتاب بینی کا یہ درخشاں سفر تا حال جاری ہے.