مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر انڈس کلچرل فورم کی جانب سے پاکستان اکادمی ادبیات، اسلام آباد میں منعقدہ ”پاکستانی زبانوں کا ادبی میلہ‘‘ میں پروفیسر ڈاکٹر نویدہ کٹپر کی سندھی زبان کی شاعری کی کتاب ”ادھورا خواب‘‘ کی تقریب پزیرائی منعقد ہوئی.
اس سہ روزہ ادبی میلے میں نامور شعراء و ادیبوں نے پاکستان کی مادری زبانوں میں لکھی جانے والی کتابوں کو نہ صرف سراہا بلکہ پزیرائی بھی کی. اس موقع پر ممتاز شاعر و ادیب افتخار عارف نے کہا کہ ڈاکٹر نویدہ کٹپر نوجوان نسل کی ابھرتی ھوئی شاعرہ ہیں اور یہ خوش آئند بات ھے کہ نویدہ کٹپر سے ادب میں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں. اس موقع پر مختلف ٹی وی چینلز و اخبارات سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نویدہ کٹپر نے کہا کہ جیسے ماں کے لیے بچے کی، اور بچے کے لیے ماں کی اہمیت ہوتی ہے، بالکل اسی طرح رشتہ کو جوڑنے اور مضبوط کرنے میں مادری زبان بھی اہمیت کی حامل ہوتی ہے.
مادری زبان کے اس سہ روزہ ادبی میلہ میں نویدہ کٹپر کی کتاب ”ادھورا خواب‘‘ کی پذیرائی، سندھی زبان و ادب کے لیے کسی فخر سے کم نہیں.
رپورٹ: سید فیاض الحسن