نام کتاب: اَخناتُون کی حمدیں، مصنف: پروفیسر ڈاکٹر عطش دُرانی
(صفحہ: 23 – 19)
معروف محقق ادیب، ماہر لسانیات اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر عطش دُرانی نے 30 نومبر، 2018ء کو اسلام آباد میں وفات پائی اور آپ کو H-11 اسلام آباد کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا. ڈاکٹر عطش درانی ایک معروف ماہر لسانیات اور انتہائی کہنہ مشق محقق اورادیب تھے۔ ادارۂ فروغِ قومی زبان (مقتدرہ قومی زبان)، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور نیشنل بک فاؤنڈیشن سمیت متعدد سرکاری اداروں میں کلیدی عہدوں پر فائزرہے اور 275 کتب لکھیں نیز اُردو اور انگریزی میں 500 سے زائد مقالے تحریر کیے. علاوہ ازیں آپ نے کئی کتب کی تدوین بھی کی. پروفیسر ڈاکٹر عطش درانی کو اُن علمی و تحقیقی خدمات پر، حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز اور ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔