رپورٹ: ہما انور
لاہور، آج بھی پاکستان کا ادبی مرکز ہے۔ اسی شہر لاہور میں بڑے بڑے ادیبوں نے اپنی تحریروں کو تخلیق کیا۔ یہ اعزاز بھی لاہور ہی کو حاصل ہے کہ یہاں کے پبلشنگ ادارے نئے سے نئے موضوعات اور انداز میں کتابیں شائع کرنے میں بے مثال ہیں۔
لاہور کی اسی تخلیقی روایت میں 3 اکتوبر، 2023ء ایک اور تاریخی دن ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ملک بھر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں معروف اشاعتی ادارے جُمہوری پبلیکیشنز نے پاکستان کی اشاعتی تاریخ میں نئی روایت قائم کر دی۔
جُمہوری پبلیکیشنز نے جدید میڈیا ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے سٹوڈیوز اور Long Distance رابطے کے تحت ’’کتاب دوست محفل‘‘ کے نام سے اپنا پہلا براہِ راست پروگرام نشر کرکے ایک تاریخ رقم کی اور یہ اعزاز اشاعتی دنیا میں ایک اہم ترین پیش رفت ثابت ہوا۔ ’’کتاب دوست محفل‘‘ کے پہلے پروگرام میں جناب عبدالکریم ثمر کی کتاب ’’رسول کائنات ﷺ‘‘پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں جُمہوری پبلیکیشنز کے جدید سٹوڈیو میں معروف دانشور مظہر سلیم مجوکہ اور Long Distance پر پاکستان کے معروف دانشور اور لیڈر جناب فرید احمد پراچہ نے شمولیت کی۔ لاہور کے یہی منفرد رنگ ہیں جنہوں نے آج بھی برصغیر میں اس شہر کی دھاک بٹھا رکھی ہے۔
یاد رہے کہ ’’جمہوری بُک کلب“ کے عنوان سے یہ گروپ جمہوری پبلیکیشنز کی جانب سے سوشل میڈیا پر کتابوں، کتب بینی، علم دوستی اور شعور کے فروغ کے لیے بنایا گیا ہے۔ ادارہ جمہوری پبلیکیشنز خالصتاً فکری اور ادبی سوچ کی تکمیل کے لیے، غیر تجارتی بنیادوں پر قائم کیا گیا تھا. اس کے قارئین ہی اس ادارہ کے ڈونر اور رضاکار ہیں.

کتاب دوستی زندہ باد