ہمارے بارے میں

محترم قارئین!
مطالعہ کتب کے حوالے سے ایک منفرد اور دلچسپ سلسلہ لیے حاضر خدمت ہیں۔ ”کتاب نامہ“ کے ذریعے کتب کے حوالے سے معلومات میں قارئین کو شامل کیا جاتا ہے نیز نئے پڑھنے والوں کی راہنمائی، مختلف کتب کے تعارف اور ان کی معلومات کے ساتھ ساتھ حفاظتِ کتب، لائبریریوں کے بارے میں مفید معلومات اور قارئین کتب سے متعلق مختلف سلسلے بھی اس موضوع کا حصہ ہوتے ہیں۔
اس منفرد سلسلے کا بنیادی مقصد معاشرہ سے ناپید ہوتے ہوئے مطالعہ کتب کے مشغلہ کو پھر سے زندہ کرنے کی سعی ہے۔ ”کتاب نامہ“ میں نہ صرف نئی شائع ہونے والی کتب کی اطلاع قارئین کو دی جاتی ہے بلکہ پرانی کتب کے حالیہ شائع ہونے والے نئے ایڈیشنوں کی معلومات کے ساتھ ساتھ بھُولی بسری کتابیں اور دیگر مختلف موضوعات پر کتب کے ساتھ کتابوں کی خبریں بھی زیر بحث رہتی ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف قارئین کتب اور مطالعہ کتب کے مشغلہ سے منسلک افراد سے گپ شپ بھی اس سلسلہ کا حصہ ہے تاکہ معاشرہ میں زبان وادب کے فروغ اور مطالعہ کتب جیسے ختم ہوتے ہوئے مشغلے کو دوبارہ زندہ کیا جاسکے۔ مصنفین اور ناشرین کتب سے آپ کی ملاقات بھی کرائی جاتی ہے اور اس حوالے سے ان کے تاثرات اور خیالات بھی آپ تک پہنچائے جاتے ہیں۔ اُمید ہے قارئین نہ صرف اس سلسلہ کو پسند کریں گے بلکہ اس پر اپنے تاثرات اور کتب بینی کے حوالے سے اپنے تجربات میں بھی ہمیں شامل کریں گے۔ دعا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی عطا فرمائے، آمین۔

والسلام

ثاقب محمود بٹ
مدیر