کتابوں کا کاروبار: ایک شوق اور ایک مقصد کی تکمیل
پاکستان میں یوں تو بے شمار منافع بخش کاروباروں کے مواقع موجود ہیں، لیکن ہم نے کتابوں کی خرید و فروخت کو اپنا پیشہ بنانے کا فیصلہ کچھ خاص وجوہ کی بنا پر کیا ہے۔ اگرچہ اس میں منافع کی شرح دیگر تجارتوں جیسی زیادہ نہیں، لیکن اس کے عوض ہمیں ایک ایسا روحانی سکون اور علمی تسکین نصیب ہوتی ہے جسے روایتی کاروباروں میں پانا مشکل ہے۔ یوں تو محض کتب فروخت کرنے سے بھی کام چل سکتا تھا، مگر یہاں مقصد محض فائدہ اٹھانا نہیں، بلکہ علم کا فروغ اور دِلوں میں کتاب دوستی کے چراغ جلانا ہے۔ اسی جذبے کے تحت ہمارے آن لائن اسٹور نے ایک ایسی دنیا تخلیق کی ہے جہاں آپ کو معیاری اور متنوع کتابوں کا ذخیرہ ملے گا۔ ہمارے ذخیرۂ کتب کی مکمل فہرست دیکھنے کے لیے یہ ربط ملاحظہ کیجیے.
مطالعے کا شوق زندہ رہے:
ہم صرف کتابیں بیچنے ہی پر اکتفا نہیں کرتے، بلکہ اپنے قارئین اور گاہکوں میں مطالعے کے شوق کو زندہ کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے باقاعدہ طور پر ایک انوکھا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں اکثر کتابوں کے منتخب حصّے، علمی نکات، عملیات و وظائف، اسلامی واقعات اور دیگر ایک ہزار سے زائد مضامین ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ اس طرح جو افراد فی الحال کتابیں خریدنے سے قاصر ہوں، وہ بھی علم کی روشنی سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ یہ ایک مسلسل جاری کوشش ہے اور ان شاء اللہ ہم مستقبل میں بھی اس مشن کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ ہماری کاوشوں کا عملی مظہر یہاں ملاحظہ کیجیے.
باحفاظت، باوقار اور بروقت ڈیلیوری سسٹم:
اگرچہ مارکیٹ میں بے شمار حضرات کتابوں کی ترسیل کے ذمہ دار ہیں، لیکن ہم نے اپنی خدمات کو ایک منفرد اور بااعتماد انداز میں پیش کیا ہے۔ کتابوں کی فراہمی کو نازک معاملہ سمجھتے ہوئے ہم نے ٹی سی ایس کے ذریعہ ترسیل کو اپنا طریقہ کار بنایا ہے، تاکہ علم کے متلاشی حضرات کو ہر شہر اور قصبے میں بروقت، با حفاظت اور باعزت طریقے سے کتابیں پہنچیں۔ ہمارے گاہکوں نے اس بہترین سہولت کو بے حد پسند کیا ہے اور اس کا اظہار اُن کے مثبت تاثرات میں بخوبی جھلکتا ہے۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ ہمارے قارئین کے اطمینان بخش تجربات آپ بھی پڑھ سکتے ہیں، جو یقیناً آپ کو ”کتاب فروش“ سے مزید متعارف کروائیں گے اور اعتماد کو مضبوط کریں گے.
آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں خدمت کا موقع ضرور فراہم کریں۔ ان شاء اللہ العزیز آپ کو مایوسی نہ ہوگی۔
”کتاب فروش آن لائن“ کی جانب سے ”کتاب نامہ“ کی ادبی خدمات کا بہت عمدگی سے اعتراف کیا گیا ہے جس کے لیے ادارہ ”کتاب فروش آن لائن“ کی انتظامیہ کا بے حد شکر گزار ہے۔