نکلے تِری تلاش میں “پہلی کتاب۔۔۔ پہلا صفحہ۔۔۔ پہلے لفظ۔۔۔‘‘
تمہیں معلوم ہے کہ ایک ایسی جگہ ہے جس کے دونوں طرف اونچے اونچے درخت ہیں، اور درمیان میں ایک راستہ سا بن گیا ہے، میں اس راستے کے آخر تک جانا چاہتا ہوں۔ اور تمہیں معلوم ہے کہ ایک ایسا جزیرہ ہے، دودھیا رنگ کا جس میں سُنہری گھاس کے تکونے میدان ہیں اور وہاں ایسی مورتیاں کھڑی ہیں جن کی بناوٹ اور دائرے بےکل ہیں. میں اُن مورتیوں کو چھونا چاہتا ہوں۔ کیوں کہ
وہ راستہ اور وہ جزیرہ میرے ہیں
پہلا سرورق: عبدالرحمٰن چغتائی
دوسرا سرورق: صادقین
اپنی پہلی کتاب کے صفحہ اول پر جناب مستنصرحسین تارڑ کے وہ پہلے الفاظ، پہلی خودکلامی۔۔۔ جو چند جملوں میں آغازِسفرِ سے آج تک کی سوچ کہانی کہتی ہے۔۔۔ ان کی روح کے بھید کھولتی ہے۔ وہ روح جو جسم کی خواہشات اور ضروریات کے سامنے کہیں چھپ جاتی ۔ جسم کی جبلتوں کو مانتے مناتے اگر تھکنے بھی لگتی تو اپنی پیاس اپنی طلب سے کبھی غافل نہ رہی۔۔۔ وہ طلب جو دیکھنے والے آنکھ کے لیے محض دیوانے کی بڑ یا سستی شہرت کے لیے قلم کی روانی ٹھہری ۔ استہزاء اور عقیدت کے ان پرپیچ راستوں میں سے بچ بچا کر نکلتے ہوئے سفر آج بھی جاری ہے… اپنی اسی پہلی سوچ پر یقین کے ساتھ کہ….”وہ راستہ اور وہ جزیرہ میرے ہیں‘‘
بےشک کسی کو اپنانے پر یقین کی یہ کیفیت انسان پر اس کے رب کا عظیم فضل ہے۔۔۔ کہ یہی کیفیتِ مجازی کیفیتِ حقیقی کی راہ کا پہلا قدم بھی ہے اور جب بات فطرت اورقدرت سے قربت کی ہو تو تلاش کا سفر ہزار صعوبتوں کے باوجود تھکن کا احساس مٹا دیتا ہے۔
اللہ جناب تارڑ کو ذہنی اور جسمانی صحت والی زندگی کے ساتھ اس سفر پر رواں رکھے، آمین۔
شائع ہونے والی تمام کتابوں کا تعارف:
سفرنامے:
1) نکلے تِری تلاش میں
(افغانستان، ترکی، ایران، یورپ)
سفر: جون، جولائی 1969ء
اشاعت: 1971ء
2) اَندَلُس میں اجنبی
(سپین)
سفر: 1968ء
اشاعت: 1972ء
3) خانہ بدوش
(لبنان و یورپ)
سفر: 1975ء
اشاعت: 1983ء
4) ہُنزہ داستان
سفر: 1984ء
اشاعت: 1985ء
5) نانگا پربت
(بلتستان داستان)
سفر: 1986ء، 1989ء
اشاعت: 1991ء
6) سفر شمال کے
سفر: 1988ء
اشاعت: 1991ء
7) کےٹو کہانی
سفر: 1993ء
اشاعت: 1994ء
8) یاک سرائے
سفر: 1987ء، 1995ء
اشاعت: 1997ء
9) سنولیک
( بیافو ہسپر دنیا کے طویل ترین برفانی راستے پر سفر کی داستان)
سفر: 1996ء
اشاعت: 2000ء
10) چترال داستان
(گلگت، وادی گوپس، وادی بھنڈر، درۂ شندور، چترال، کافرستان)
سفر: 1994ء
اشاعت: 2004ء
11) کالاش
(وادی کافرستان کا ڈرامائی سفر نامہ)
اشاعت: 2015ء
12) نیپال نگری
سفر: مارچ 1998ء
اشاعت: 1999ء
13) برفیلی بلندیاں
(تلتر جھیل، پگوڈا ٹریک، درۂ گندگورو، لیلیٰ پیک ٹریک)
سفر: 2000ء
اشاعت: 2001ء
14) شمشال بےمثال
(سوات وخنجراب)
سفر: 1998ء
اشاعت: 2002ء
15) دیوسائی
سفر: 1997ء
اشاعت: 2003ء
16) پتلی پیکنگ کی
سفر: 2003ء
اشاعت: 2009ء
17) سنہری الو کا شہر
( ہندوستان)
سفر: 1965ء، 2004ء
اشاعت: 2005
18) رتی گلی
سفر: 1956ء، 1963ء، 2003ء
اشاعت: 2005ء
19) منہ ول کعبہ شریف
(حجاز نامہ)
سفر: 2003ء
اشاعت: 2006ء
20) غارِحرا میں ایک رات
(حجاز نامہ)
سفر: ستمبر 2004ء
اشاعت: 2006ء
21) نیویارک کے سو رنگ
سفر: 2005ء
اشاعت: 2013ء
22) الاسکا ہائی وے
سفر: ستمبر 2006ء
اشاعت: 2011ء
23) شترمرغ ریاست
اشاعت: 2007ء
24) ماسکو کی سفید راتیں
سفر: 1957ء، مئی 2007ء
اشاعت: 2009ء
25) ہیلو ہالینڈ
سفر: 1956ء، 1969ء، نومبر2010ء
اشاعت: 2011ء
26) لاہور سے یارقند تک
(سنکیانگ، چینی ترکستان)
سفر: 2013ء
اشاعت: 2014ء
27) امریکہ کے سو رنگ
سفر: 2012ء
اشاعت: اگست، 2015ء
28) آسٹریلیا آوارگی
سفر: اپریل، 2014ء
اشاعت: اگست، 2015ء
29) راکاپوشی نگر
سفر: 2014ء
اشاعت: اگست، 2015ء
30) اور سندھ بہتا رہا
سفر: 2015ء
اشاعت: جولائی، 2016ء
31) لاہور آوارگی
اشاعت: جنوری، 2017ء
32) مجموعہ مستنصر حسین تارڑ
(نکلے تری تلاش میں، اَندَلُس میں اجنبی، خانہ بدوش)
اشاعت: 2017ء
33) پیار کا پہلا پنجاب
(نودن پنجاب کے)
اشاعت: جنوری، 2017ء
34) حراموش، ناقابلِ فراموش
اشاعت: 2017ء
35) Diary of A Vagabond
(متفرق سفر پارے)
اشاعت: 2018ء
36) صنم کدہ کمبوڈیا
(کمبوڈیا، لاوس، ملائیشیا)
اشاعت: 2020ء
37) جوکالیاں
(ٹلہ جوگیاں۔ سٹوپوں کا شہر سوات، پنجاب کا واٹرلُو چیلیانوالہ اور جوکالیاں)
اشاعت: 2020ء
38) ویت نام، تیرے نام
اشاعت: 2020ء
39) کیوبا کہانی
( دبئی، امریکہ، میکسیکو،اور کیوبا کے سفر)
اشاعت: 2021ء
ناول:
1) پیار کا پہلا شہر
آخری صفحے کے آخری لفظ۔ یکم مارچ، 1972ء
پہلی اشاعت: 1975ء، اگلی اشاعت: 1983ء
2) پیار کا پہلا شہر
ڈیلیکس ایڈیشن: 2018ء
3) پرندے
اشاعت: 1984ء
(دو ناولٹ کا مجموعہ)
1) پکھیرو (بنجابی ناول کا اُردو ترجمہ)
2) فاختہ (پہلی اشاعت: 1974ء)
4) جپسی
(سفری ناول)
اشاعت: 1987ء
5) بہاؤ
اشاعت: 1990ء
6) راکھ
(ایوارڈ: 1997ء)
7) پکھیرو
(پنجابی ناول)
اشاعت: 1976ء
8) قربت مرگ میں محبت
اشاعت: 2008ء
9) خس وخاشاک زمانے
اشاعت: 2010ء
10) دیس ہوئے پردیس
اشاعت: 2010ء
11) مجموعہ مستنصر حسین تارڑ
(بہاؤ، راکھ، قربتِ مرگ میں محبت)
اشاعت: 2008ء
12) قلعہ جنگی
اشاعت: 2008ء
13) اےغزال شب
اشاعت: 2013ء
14) ڈاکیا اور جولاہا
اشاعت: 2012ء
15) مجموعہ مستنصر حسین تارڑ
(پیار کا پہلا شہر، جپسی، دیس ہوئے پردیس، قلعہ جنگی، ڈاکیا اور جولاہا، پرندے)
اشاعت: 2016ء
16) Lenin for Sale
(ترجمہ: اےغزال شب)
اشاعت: 2017ء
17) منطق ا لطیر جدید
(فرید الدین عطار کی شاہکار تحریر ”منطق الطیر‘‘ سے متاثر ہو کر لکھا گیا ناول)
اشاعت: 2018ء
18) شہر خالی، کوچہ خالی
(کورونا وبا کے شب و روز)
اشاعت: 2020ء
19) میں بھَنا دِلی دے کنگرے
(بھگت سنگھ بارے اِک ناول)
اشاعت: 2022ء
طنز ومزاح، کالم، مضامین:
1) گزارا نہیں ہوتا
(روزنامہ مشرق میں شائع ہونے والے فکاہیہ کالمز کا مجموعہ)
اشاعت: 1987ء
2) چِک چُک
اشاعت: 2003ء
3) اُلو ہمارے بھائی ہیں
اشاعت: 2007ء
4) ہزاروں ہیں شکوے
اشاعت: 1998ء
5) کارواں سرائے
اشاعت: 1998ء
6) تارڑ نامہ
اشاعت: 2009ء
7) تارڑ نامہ (1)
اشاعت: 2010ء
8) تارڑ نامہ (2)
اشاعت: 2012ء
9) تارڑ نامہ (3)
اشاعت: 2012ء
10) تارڑ نامہ (4)
اشاعت: 2014ء
11) تارڑ نامہ (5)
اشاعت: 2014ء
12) تارڑ نامہ (6)
اشاعت: 2018ء
13) تارڑ نامہ (7)
اشاعت: 2020ء
14) گدھے ہمارے بھائی ہیں
اشاعت: 2014ء
15) بےعزتی خراب
اشاعت: 2014
16) خطوط
(شفیق الرحمٰن، کرنل محمد خان، محمد خالداختر سے خط و کتابت)
اشاعت: 2012ء
17) Diary of a Vagabond
اشاعت: 2018ء
افسانے اور کہانیاں:
1) سیاہ آنکھ میں تصویر
اشاعت: 2009ء
2) پندرہ کہانیاں
اشاعت: اپریل 2015ء
ڈرامے، ٹیلی کہانیاں:
1) کیلاش
2) پرواز
اشاعت: 2003ء
3) شہپر
(ٹیلی کہانی)
اشاعت: 2007ء
4) مورت
اشاعت: 2010ء
5) سورج کے ساتھ ساتھ
6) فریب
7) صاحب سرکار
8) ہزاروں راستے
شائع شدہ کتب کی کُل تعداد: 82
جناب مستنصرحسین تارڑ کے ایک کالم کا عنوان اور حرفِ آخر میری طرف سے:
اپنے محسنوں کو یاد کرتے رہنا چاہیے۔۔۔۔ (کالم: مستنصرحسین تارڑ، اشاعت: یکم فروری، 2015ء)
حرفِ آخر۔
“جو اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، وہی نہ صرف دلوں میں بلکہ تاریخ کے اوراق میں بھی یاد رہتے ہیں”۔
نوٹ: مستنصرحسین تارڑ کی نئی کتب کی اشاعت کے ساتھ اس مضمون میںبھی اضافہ کیا جاتا ہے. (مدیر)
بہت عمدہ
بہترین ترتیب داد کا مستحق ہے
بہت عمدہ کاوش، مجھے مقالہ لکھنے میں مواد سے کافی معلومات ملیں۔ جزاک اللہ
السلام علیکم میں بھی مقالہ۔لکھ رہا ہوں ۔۔۔مجھے مواد چاہیے
ناولوں میں منطق الطیر جدید ناول کیوں شامل نہیں کیا گیا
نشاندہی کا شکریہ، ”منطق الطیر جدید‘‘ کا نام بھی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے. دراصل یہ تحریر 2015ء کی ہے لیکن کوشش کی جاتی ہے کہ تارڑ صاحب کی ہر نئی آنے والی کتاب اس تحریر میں شامل کر دی جائے.