معاشرہ – مبشر علی زیدی

محبت، حسن، امن، دوستی، کتاب، تصویر، موسیقی، فلم، کھیل، زندگی!
یہ تھے دس الفاظ، جو طلبہ نے جمع کئے۔
برمنگھم یونیورسٹی میں پروفیسر گورڈن ہمارے استاد تھے۔
انھوں نے کہا تھا کہ کوئی سے دس الفاظ منتخب کریں۔
میں نے پوچھا، ’’یہ فہرست کیوں بنوائی؟‘‘
پروفیسر صاحب نے کہا،
’’میں جاننا چاہتا تھا کہ نئی نسل کو اپنے معاشرے میں کیا دکھائی دے رہا ہے؟‘‘
کل میں نے کراچی کی ایک یونیورسٹی میں طلبہ سے کہا،
’’کوئی سے دس الفاظ منتخب کریں۔‘‘
کیا آُپ وہ فہرست دیکھنا پسند کریں گے؟
کافر، غدار، سازش، کرپشن، قرضہ، زیادتی، غیرت، فائرنگ، ایمبولینس، دھماکا!