’’ریڈ پاکستان‘‘ (Read Pakistan) کے زیر اہتمام سالانہ ’’نیشنل ریڈرز کانفرنس 2022ء‘‘ منعقد کی جارہی ہے.

مطالعہ کتب کے فروغ میں‌ کوشاں تنظیم ’’ریڈ پاکستان‘‘ (Read Pakistan) کے زیر اہتمام سالانہ ’’نیشنل ریڈرز کانفرنس 2022ء‘‘، 17 دسمبر 2022ء کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، اسلام آباد میں منعقد کی جارہی ہے. اس تقریب میں کتب بینی اور ادب کی مختلف اصناف خاص موضوع ہوں گی.
اس ادبی نشست کا پیش نامہ معلوماتی، علمی اور تفریحی سرگرمیوں سے مزین ہے جس میں کلیدی تقاریر، سوشل پلے، کتابوں کی رونمائی اور تبادلے کا پروگرام اور کتب بینی کی اہمیت کے حوالےسے علمی نشست شامل ہیں۔ اس کانفرنس میں ادب، تعلیم اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے قومی اور بین الاقوامی تجربہ کار مقررین شرکت کریں گے اور کتب بینی کی اہمیت اور کتابوں کی ہماری زندگی میں افادیت کو اجاگر کیا جائے گا.
نیز کتب بینی کے مقابلےاور تقسیم اعزازی اسناد کا بھی انعقاد بھی کیا جاتا ہے تاکہ ’’ریڈ پاکستان‘‘ (Read Pakistan) کے لیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
کانفرنس کے مقریرین میں سینیٹر ولید اقبال، ڈاکٹر بابر اعوان، بیرسٹر اعتزاز احسن، انور مسعود، توثیق حیدر، ایئر مارشل (ر) مسعود اختر، صدف رضا، ڈاکٹر اشفاق ورک، احمد قریشی، عثمان رضا، محمد اسماعیل اور ڈاکٹر خالد سمیت دیگر مقریرین خطاب فرمائیں گے. علاوہ ازیں اس تقریب میں جن کتب کی رونمائی ہو گی ان میں ”قرآن از یور لائف‘‘ (Quran is Your Life) اور ”ریڈ ریڈایبل‘‘ (Read Readable) شامل ہیں.

’’ریڈ پاکستان‘‘ (Read Pakistan) کے زیرِ اہتمام ہر سال مطالعہ کو قومی عادت کے طور پر فروغ دینے کے لیےایک سالانہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جسے ’’نیشنل ریڈرز کانفرنس‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کانفرنس میں معیاری خواندگی، مطالعہ کتب اور تعلیم کے فروغ نیز اس شعبہ میں‌کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جاتا ہے. اس تصورکا آغازچیئرمین ’’ریڈ پاکستان‘‘ (Read Pakistan)، جناب فرخ ڈال اورصدر محترمہ فاطمہ گیلانی نے کیا۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے تفصیلات یہاں کلک کر کے حاصل کی جا سکتی ہیں.