نونہالو! جب میں گیارہ سال کا تھا تو اپنی ”پاکٹ منی‘‘ سے میں نے سب سے پہلے جو کتاب خریدی وہ کتب خانہ علم و ادب، اُردو بازار، جامع مسجد دہلی سے فلسفے کی کتاب ”استدلال‘‘تھی. کتب خانہ علم و ادب میں ایک میرے بڑے پیارے دوست مولانا ولی اشرف صبوحی کے بھائی وصی اشرف تھے. وصی اشرف صاحب نے مجھے اُوپر سے نیچے تک دیکھا اور کتاب میرے حوالے کر دی. تو بھئی ایک تو پسند یہ ہوئی، مگر یہ دنیاوی پسند ہے. میری روحانی پسند کی صاف بات یہ ہے کہ مجھے ”قرآن حکیم‘‘ سب سے زیادہ پسند ہے. تین سال کی عمر سے اب 72 سال کی عمر تک اس کتاب کو روزانہ پڑھتا ہوں اور ہر بار مجھے اس میں نئی نئی باتیں مل جاتی ہیں.
(کتاب: بچوں کے حکیم محمد سعید، اشاعت: 1992ء)