بچوں کے ادب میں انوکھی کہانیاں کا سب سے منفرد ، تاریخی اور ناقابلِ فراموش اعزاز۔۔۔
اس اعزاز میں نٹ کھٹ کا بھی کچھ حصہ بنتا ہے۔
ایک وقت تھا کہ جب بچوں کے رسائل میں مشہور و معروف لکھاریوں کو صرف نام کی حد تک پہچانا جاتا تھا، اُن کی کہانیاں معیار کی ضمانت سمجھی جاتی تھیں۔ اُن کے نام دیکھ کر میگزینز فروخت ہوتے تھے، لیکن ۔۔۔ وہ مشہور مصنفین بذاتِ خود کون تھے؟ اُن کی اپنی کہانی کیا تھی؟ حقیقی زندگی میں وہ کیسے تھے؟ ان کی ذاتی زندگی، بچپن، گھر اور گھر والے کون تھے، کیا تھے۔۔۔ یہ سب تھوڑا بہت ہی جان پاتے تھے، وہ بھی محض مختصر انٹرویوز میں ۔۔۔
1999ء کی بات ہے کہ میں نے ماہ نامہ نٹ کھٹ، حیدرآباد کے مدیر محمد وسیم خان بھائی کو آئیڈیا دیا کہ نٹ کھٹ کا آپ بیتیاں نمبر نکالا جاۓ ، جس میں رائٹرز اور ایڈیٹرز کی آپ بیتیاں شائع کی جائیں۔ آئیڈیا اچھا لگا اور عمل کرنے نکلے تو لکھنے والوں نے ٹال مٹول شروع کردی۔ تب میں نے آئیڈیے میں تبدیلی کہ اور کہا کہ ہر ماہ کسی ایک قلم کار کی آپ بیتی شائع کی جاۓ۔ ہم پہلی آپ بیتی مسعود احمد برکاتی صاحب کی شائع کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ بھی پہلوبچاتے رہے۔ دو سال گزر گئے، کسی نے یا تو سیریس نہیں لیا یا آپ بیتی کی اہمیت سمجھی نہیں۔ مجھے اپنا یہ آئیڈیا فیل ہوتا نظر آنے لگا۔ تب وسیم بھائی نے کہا کہ پہلی تم لکھ دو، ہوسکتا ہے اس کے بعد باقی لوگ بھی لکھیں۔ میں نے اللہ کا نام لے کر لکھ ڈالی۔
الحمداللّٰه ۔۔۔ پاکستانی بچوں کے ادب میں، میگزین میں شائع ہونے والی سب سے پہلی آپ بیتی میری ثابت ہوئی۔ اس کے بعد نٹ کھٹ میں کافی آپ بیتیاں شائع ہوئیں۔ نٹ کھٹ کی اشاعت کا تسلسل برقرار نہ رہا تو میں نے محبوب الہٰی مخمور بھائی سے یہ سلسلہ ماہ نامہ انوکھی کہانیاں میں شائع کرنے کا کہا۔ یوں اکتوبر 2012 ء سے آپ بیتیوں کے سلسلے کے سیزن 2 کا آغاز ہوا، جو اب تک جاری وساری ہے۔
ساتھ ساتھ ”آپ بیتیاں‘‘ کے عنوان سے کتابی شکل میں ایک حصہ شائع بھی ہوچکا ہے۔ یہ ایک تاریخی دستاویز بن چکی ہے۔ آنے والے وقتوں میں جب موجودہ دور کے قلم کاروں اور مدیران کے بارے میں معلومات جمع کی جائیں گی تو آپ بیتیوں سے بہت آسانی ہوگی۔
یہاں اب تک شائع ہونے والی آپ بیتیوں کی فہرست دی جارہی ہے:
پروفیسر ظریف خان
مسعود احمد برکاتی
ڈاکٹرظفر احمد خان
غلام حسین میمن
مشتاق احمد قادری
رضوان بھٹی
ببرک کارمل
خلیل جبار
محبوب الہٰی مخمور، 2 حصے
سید صفدر رضا رضوی
پیر نوید شاہ ہاشمی، 2 حصے
پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی
یاسمین حفیظ
عبدالرشید فاروقی، 2 حصے
طاہرعمیر
حنیف سحر
ڈاکٹرطارق ریاض خان
رانا محمد شاہد
ندیم اختر
صالحہ صدیقی
حکیم محمد سعید شہید
عبداللہ نظامی
آصف جاوید نقوی
احمدعدنان طارق
نذیر انبالوی
عبدالصمد مظفر پھول بھائی
رابعہ حسن
عبداللہ ادیب
نورمحمد جمالی
علی اکمل تصور، 2 حصے
افق دہلوی
اخترعباس، 2 حصے
نوشادعادل، 2 حصے
شیخ فرید
ضرغام محمود
ارشد سلیم
غلام محی الدین ترک، 2 حصے
رابنسن سیموئل گل، 2 حصے
حاجی محمد لطیف کھوکھر
امجد جاوید
رضیہ خانم
شاہانہ جمال
عاطر شاہین
عمران یوسف زئی
خادم حسین مجاہد، 2 حصے
ظہورالدین بٹ
ڈاکٹرعبدالرب بھٹی
شہریاربھروانہ
غلام رضا جعفری
نعیم ادیب
جاوید بسام
جدون ادیب
راحت عائشہ
علی عمران ممتاز
حافظ نعیم احمد سیال
شہبازاکبراُلفت
مظہرمشتاق
محمود شام
محمد ناصر زیدی
نشید آفاقی
امان اللہ نیرشوکت، 2 حصے
ساجد کمبوہ
یاسین صدیق
خواجہ مظہر نواز صدیقی
نسیم حجازی، 2 حصے
فرخ شہباز وڑائچ
محمد شعیب خان
ظفرمحمدخان ظفر، 2 حصے
محمد توصیف ملک، 3 حصے
نوٹ: موضوع کے حوالہ سے اس مضمون سے بھی اسفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے.
آپ کی ادب دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ثاقب بٹ صاحب اردو ادب کے فروغ میں پیش پیش ہیں۔
محبوب الٰہٰٰی مخمور۔
بہت شکریہ سر، یہ آپ تمام سینیئرز کا کمال ہے جنہوں نے ہمیں ایسا خلوص اور اعتماد بخشا۔